Home » Cricket World Cup 2019 » Weather forecast for upcoming pakistani matches

Weather forecast for upcoming pakistani matches

پاکستان کے بقیہ 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کے کتنے امکانات ہیں؟ رپورٹ جاری کر دی گئی، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بقیہ لیگ میچز کے دوران بارش ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکست اناپنا اگلا میچ کل بروز ہفتہ کو افغانستان کے خلاف کھیلا گے۔ جبکہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ بنگلہ دیش کیخلاف 5 جون کو کھیلے گا۔ممکنہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 جون کا میچ کوارٹر فائنل کی شکل ہی اختیار کر جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان کا میچ لیڈز کے میدان پر جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 جون کا میچ لندن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے اگلے دونوں میچز کیلئے موسم کی رپورٹ جاری کی گئی ہ

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل لیڈز کے میدان پر شیڈول میچ کے دوران بارش ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لندن میں 5 جولائی کو شیڈول میچ کے دوران بھی بارش ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر ان دونوں میچز میں سے کوئی ایک میچ بھی بارش سے متاثر ہوتا، تو اس سے پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی تھیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اپنے دونوں بقیہ میچز میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ویسے ویسے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ مزید دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*