Home » News » Was mulling over committing suicide after defeat from India: Mickey Arthur

Was mulling over committing suicide after defeat from India: Mickey Arthur

لندن: قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا،ورلڈ کپ میں تین میچ ہارنے کے بعد مجھ پر بہت دباؤ تھا۔
کرکٹ ورلڈ وار میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں جیت کے بعد قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پروٹیز کے خلاف میچ میں جیت پر خوشی کا اظہار کیا تاہم بھارت کےخلاف میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں حیرت انگیز جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ میں آ گیا تھا اور بھارت سے ہار کا اب بھی افسوس ہے، میں ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا،بھارت کے خلاف میچ کے بعد خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا،ورلڈ کپ میں تین میچ ہارنے کے بعد مجھ پر بہت دباؤ تھا، بھارت سے ہارنے کےبعد میرے پر اور قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی تھی لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا اور میگا ایونٹ میں آگے بڑھے۔​

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*