Home » Islam » Tunis actress video goes viral of reciting The Holy Quran

Tunis actress video goes viral of reciting The Holy Quran

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سورۃ الضحیٰ کی تلاوت کرتی ہوئی خاتون کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون سورۃالضحیٰ کی انتہائی خوبصورت تلاوت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو امریکی گلوکارہ سٹیفنی جونز جو لیڈی گاگا کے نام سے جانی جاتی ہیں ،کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لاکھوں بار شیئر کیا جاچکا ہے اور طرح طرح کے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن اگر کوئی بھی شخص لیڈی گاگا کو جانتا ہے تو وہ یہ یقین کرنے پر تیار نہیں ہوگا کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون شکل سے 50 سال سے بھی زیادہ عمر کی لگ رہی ہیں جبکہ لیڈی گاگا کی عمر صرف 33 برس ہے۔ انتہائی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے والی خاتون دراصل ایک مسلمان گلوکارہ ہے جس کا تعلق تیونس سے ہے۔ صوفیہ صادق نامی اس گلوکارہ کی عمر 56 سال ہے اور یہ تیونس ہی نہیں بلکہ پوری عرب دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*