Home » Islam » Shehla raza statement about hazrat amir muawya RA

Shehla raza statement about hazrat amir muawya RA

وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیر معاویہؓ کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہیں. انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی شو میں حضرت محمد ﷺ کے قریبی ساتھی اور پانچویں خلیفہ حضرت امیر معاویہؓ کے حوالے سے متنازع

بیان دیا تھا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. شہلا رضا نے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ معاویہ کا طرز حکومت ہونا چاہیے، اس لیے انہیں حکومت چاہیے، حالانکہ تاریخ میں معاویہ کے طرز حکومت کا کوئی ذکر نہیں ہے‘. جس کے بعد ان کے خلاف شدید تنقید شروع ہو گئی ہے اور عوام نے سیدہ شہلا رضا کو وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ

کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے. سیدہ شہلا رضا نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہیں سلمان تاثیر نہ بنایا جائے. شہلا رضا نے کہا ہے کہ جب انہوں نے جب عمران خان کاذکر کیا تو معاویہ کہا اور اس کے بعد حضرت معاویہؓ کہا. تاہم ان کے گزشتہ روز کے بیان میں عظیم اسلامی ہستی

کی توہین موجود تھی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*