Home » Cricket World Cup 2019 » Shanira Akram Message for Pakistan cricket Team

Shanira Akram Message for Pakistan cricket Team

پاکستان نے افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف بھی انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد صرف 2 گیندیں پہلے فتح حاصل کی ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی اور افغان دونوں اطراف کے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں ہر گیند کے ساتھ رکتی اور تیز ہوتی رہیں ۔پاکستان ٹیم کی جانب سے یہ رویہ اپنائے جانے پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے اس طرح کے میچز سے پہلے ٹی وی چینلز پر انتباہ جاری کیا جانا چاہیے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر لکھا یہ بہت ہی عقلمندی کی بات ہوگی اگر آئندہ پاکستان کے میچز سے پہلے شائقین کیلئے ایڈوائزری جاری کردی جائے۔ ٹی وی پر میچ دیکھنے والے ناظرین کیلئے یہ انتباہ دیا جانا چاہیے کہ پاکستان کے میچ کی براہ راست نشریات دیکھنے سے آپ کی صحت پر برے اثرات پڑے سکتے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ کے حوالے سے شنیرا اکرم نے کہا کہ یہ ایک دلوں کی دھڑکنوں کو روک دینے والا مقابلہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*