Home » Cricket World Cup 2019 » Pakistan out of World Cup 2019

Pakistan out of World Cup 2019

چیسٹر لی سٹریٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے فائنل فور میں پہنچنے کے چانسز تقریباً ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 316 رنز سے ہرانا ہوگا۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو حالیہ میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اگر پاکستان جمعہ کو بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے 11، 11 پوائنٹس ہوجائیں گے جس کے بعد فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ انگلینڈ سے اتنے بڑے مارجن سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے کہیں بہتر ہے ۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ +0.17 ہے جبکہ پاکستان کا رن ریٹ -0.79 ہے اور اگر پاکستان فائنل فور میں جگہ بنانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 316 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرکے 400 رنز بنائے تو بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آﺅٹ کرنا ہوگا جو دونوں ٹیموں کی کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے مشکل نظر آرہا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے اس میچ میں 92 کے ورلڈ کپ والی نشانیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ 92 میں اس میچ کی فاتح نیوزی لینڈ جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ کے اسی میچ میں فاتح انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم قرار پائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*