Home » Pakistan » Pak China Decided To Confront India Together

Pak China Decided To Confront India Together

پاکستان اور چین کا بھارت کےخلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دونوں دوست ممالک نے ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل فورم پر دونوں دوست ملک بھارت کیخلاف مل کر کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہکار صابر شاکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے معاملے پر پاکستان اور چین نے مل کر بھارت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ دونوں دوست ممالک نے اس معاملے پر ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور چین دونوں ممالک مل کر بھارت کیخلاف انٹرنیشنل فورم پر کھیلیں گے۔

مشترکہ حکمت عملی بنا کر بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دی جائے گی، اسے مجبور کیا جائے گا کہ کشمیر سے متعلق اپنی حالیہ پالیسی تبدیل کرے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز شاہ محمود قریشی نے چین میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو کشمیر سے متعلق بھارت کے غیرآئینی اقدام پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرفیوہٹنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا خدشہ ہے۔ کشمیر میں مزید خون خرابے کا خدشہ ہے، اس کا ردعمل بھی آسکتا ہے،ردعمل کو آڑ بنا کر پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جاسکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل جانے کے فیصلے کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔پاکستان اور چین کی لازوال دوستی پرجتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔خطے میں امن واستحکام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم سفارتی مشن پر چین پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات کے اطلاق کے بعد ،خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ،چین کے سفارتی دورے پر بیجنگ پہنچے ۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بیجنگ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچے ،وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کافی دیر تک تالیوں کی گونج میں پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*