Home » Cricket World Cup 2019 » NZ Cricketer Wife dance after defeating Bangladesh

NZ Cricketer Wife dance after defeating Bangladesh

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 47 ویں اوور کا ہے ۔ بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین جب اوور لے کر آئے ، تب نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 24 گیندوں میں صرف 10 رن چاہئے تھے اور اس کے پاس تین وکٹ باقی تھے ۔ مچیل سینٹنر اور میٹ ہینری کریز پر موجود تھے ۔ پہلی دو گیندوں پر تین رن بنے ، لیکن تیسری گیند پر میٹ ہینری بولڈ ہوگئے ۔ ایسے میں لگا کہ نیوزی لینڈ میچ ہار جائے گا ۔

ہینری کے بعد پھرگیوسن کریز پر آئے ۔ وہ چوتھی اور پانچویں گیند پر کوئی رن نہیں بناسکے ، لیکن اس کے بعد سیف الدین نے لگاتار دو وائیڈ گیندیں پھینک دیں ۔ ایسے میں پلڑا نیوزی لینڈ کا بھاری ہوگیا ۔ 47 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر پھرگیوسن نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا اور پھر جیت کیلئے آخری شارٹ سینٹنر نے لگائے ۔

سیف الدین نے جو دوسری وائیڈ گیند ڈالی تھی ، اس نے پھرگیوسن کی بیوی کیٹ ہک کو خوش کردیا ۔ جیسے ہی لگاتار دوسری وائیڈ گیند ہوئی تو ہک ڈانس کرنے لگ گئی ۔ انہوں نے کافی فلمی مووز دکھائے ۔ ان کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

یادرہے کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو میچ میں ہرا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*