Home » News » Maryam nawaz again provide hamid mir confidentioal information

Maryam nawaz again provide hamid mir confidentioal information

اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ جج ارشد ملک عمرہ کرنے گئے اور وہاں ان کی کچھ لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں ان کی جانب سے ایسی باتیں ہیں کی گئیں، ان ملاقاتوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ مجھے رات کوخواب آتے ہیں اور میرا ضمیر مجھے ملامت کررہاہے ، میں معافی مانگناچاہتا ہوں ، جج نے کہا کہ میں عمرے پر بھی اس لئے گیا تھا کیونکہ کسی بے گنا کو پھنسا دینے کا بوجھ بہت بڑا ہوتا ہے ، اس لئے جج ارشد ملک رمضان المبارک میں عمرے پر گئے تھے اور وہاں ان کی کئی ملاقاتیں ہوئیں اور ان ملاقاتوں کی ویڈیو ز بھی موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ویڈیو فرانزک کرالی ہے جس کے بعد حکومت کوپتہ چل گیاہے کہ ویڈیو اصلی ہے ، میرے پاس دو تین ویڈیو ز موجود ہیں ،جج نے دوبار میسجز دیئے کہ دوبار عمرے پر گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی مشاورت جاری ہے ، معاملہ سپریم کورٹ یا کسی بھی فورم پر ہوا تو لیکر جاﺅنگی، ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*