Home » International » Israel announce to attack iran if

Israel announce to attack iran if

اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں ایران حکومت اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر سکتی ہے، خلیج کے خطے میں معاملات گرم ہو رہے ہیں جو خطرناک ہیں،ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ جنگی صورت حال پیدا ہونے کے بعد ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔ اس وقت اسرائیلی حکومت ایرانی و امریکی تناؤ کے دوران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے حالانکہ وہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی پرزور حامی ہے۔ اسٹائنٹز وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*