Home » News » India exposed over Sri lankan bombings

India exposed over Sri lankan bombings

پاکستان پر دہشت گردی کا الزام دھرنے والا بھارت خود دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔میڈیا رپورٹسز میں بتایا گیا ہے کہ سرلنکا دھماکوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارتسے جا ملے ہیں۔سری لنکا دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی کا بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔زہران ہاشم کے کئی مرتبہ بھارت جانے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔توحید جماعت کے زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی۔زہران ہاشمی بھارت میں تین سال تک کالعدم داعش سے رابطے میں رہا۔زہران کے کیرالہ اور تامل ناڈو میں کالعدم داعش کے حامیوں سے رابطے رہے،زہران طوعیل عرصہ تک جنوبی بھارت میں مقیم رہا۔زہران ہاشمی کے انتہا پسند ہندو تنظیموں سے بھی رابطے تھے

سری لنکا دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کے بھارت سے تعلقات پر بھارتی حکام پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔حقیقی دہشت گرد بھارت دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا۔بھارتی سرکار ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کہ پناہ گا ہے۔سفارتی زرائع کے مطابق بھارتی ریاست پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن اس کی زندہ مثال ہے۔۔گذشتہ روزسری لنکا کی خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی تھی کہ شنگریلا حملے میں ملوث ایک مقامی شدت پسند گروہ کے سربراہ زہران ہاشم کو ہلاک کر دیا گیا ۔ بتایا گیا کہ ہاشم کے ساتھ مزید ایک حملہ آور بھی موجود تھا جس کا نام الہام ہے۔ سری لنکا میں ایسٹر سنڈے کو ہونے والے متعدد بم حملوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جب کہ دوسری جانب سری لنکا سے افسوسناک خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکامیں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور مشتبہ دہشت گردوں کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں 6 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*