Home » Pakistan » FBR moves to slash duties on import of mobile phones
mobile phones
mobile phones

FBR moves to slash duties on import of mobile phones

اسلام آباد (این این آئی) موبائل صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرناہے ۔ایف بی آر کے مطابق کمی کی وجہ سے ٹیکس کی وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اسکی مدد سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جاری ہونیوالی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوا تاہم اس کی وجہ سے مجموعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے ۔کراچی کے تاجر نے نجی چینل کو بتایا کہ تجویز کے عمل میں آنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں موبائل فون کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم اس سے مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Old Prices
Expected New Prices

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*