Home » News » EU raises concerns on occupied Kashmir situation – Raja Farooq Haider

EU raises concerns on occupied Kashmir situation – Raja Farooq Haider

بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایک اور بڑی سفارتی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑگیا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس رکوانے کی بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اجلاس کو رکوانے کے لیے ہنگامی دورے پر برسلز پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
بھارتی وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کو رکوانے کی کوششیں کیں،لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا۔
جے شنکر برسلز میں چار گھنٹے کی ناکام کوششوں کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، جبکہ کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے۔
قابض انتظامیہ نے ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اداروں کی جانب سے 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 360 سے زائد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔​

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*