Home » International » Attack on Pak army near Loc

Attack on Pak army near Loc

لائن آف کنٹرول پربھارت نے دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ ایل او سی کے چھمب سیکٹر پر دھماکے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔دھماکے سے شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد صادق ،سپاہی محمد طیب ،سپاہی زوہیب ،سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر خان کے نام شامل ہیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*