Home » News » Asif ali zardari played his trump card

Asif ali zardari played his trump card

آصف زرداری نے نیا چئیرمینسینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا، آل پارٹیز کانفرنس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق، بعد سابق صدر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو چئیرمینسینیٹ کا امیدوار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگئی ہے۔اجلاس کے مولانا فضل الرحمان نے حکومت گرانے کیلئے اسلام آباد لاک ڈاون اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پیش کی۔ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔ جبکہ اس معاملے پر ن لیگ تقسیم نظر آئی اور کوئی واضح فیصلہ نہیں کر سکی۔

تاہم کانفرنس کے دوران تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کیا۔جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔

چونکہ اپوزیشن کی سینیٹ میں اکثریت زیادہ سے اس لئے حکومت کے لئے سینیٹ سے بجٹ پاس کروانا مشکل ہوجائے گااور اب چئیرمین بھی نہ رہا تو ایک ایم ووٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*