Home » News » 18سال سے کم عمربچوں کی شادی پر پابندی کا بل منظور ،جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قراردیدیا

18سال سے کم عمربچوں کی شادی پر پابندی کا بل منظور ،جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قراردیدیا

ایوان بالا نے 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔ جماعت اسلامی اور جے یوآئی (ف) نے بل کو غیر آئینی وغیرشرعی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کردی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے پابندی ازدواج اطفال ایکٹ 1969ءمیں مزید ترمیم کا بل پابندی ازدواج اطفال (ترمیمی) بل 2018ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ شادی کے لئے بلوغت ضروری ہے۔ عمر کی حد مقرر نہیں کی جا سکتی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی بل کی مخالفت کی  ۔سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے۔ مولانا فیض محمد نےکہا شریعت کے احکامات کی پابندی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*