Home » News » 13 سالہ بچے نے 23 سالہ لڑکی سے شادی کرلی اس عجیب و غریب رشتے کی ایسی وجہ جوکوئی سوچ بھی نہیں سکتا‎

13 سالہ بچے نے 23 سالہ لڑکی سے شادی کرلی اس عجیب و غریب رشتے کی ایسی وجہ جوکوئی سوچ بھی نہیں سکتا‎

بھارت ایک ایسی سرزمین ہے جہاں آپ کو وہ کچھ دیکھنے کو ملے گا جو آپ نے کبھی سنا نہیں ہو گا عجیب و غریب رسومات کی سرزمین تہم پرستی کا شکار افراد بھارت عجائب کی سرزمین ہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ عجائب خوشگوار ہی ہوں۔ اکثر اوقات اس ملک سے افسوسناک خبریں ہی سامنے آتی ہیں اور ایسی ہی ایک اور خبر ریاست آندھرا پردیش سے سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک قریب المرگ خاتون نے اپنے 13 سالہ بیٹے کی شادی ایک 23 سالہ لڑکی سے کروا دی کیونکہ اسے بیٹے سے زیادہ اپنے گھر کی دیکھ بھال کی

فکر تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 13 سالہ لڑکے اور اس کی 23 سالہ دلہن کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے ایک دیہات سے ہے۔ ان کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی لیکن یہ خبر میڈیا میں اب سامنے آئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق لڑکے کی والدہ کی خواہش تھی کہ اس کے بیٹے کی شادی بڑی عمر کی خاتون کر دی جائے جو گھر کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکے۔ ماں نے خود ہی لڑکی کا انتخاب کیا اور 27 اپریل کے دن شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس شادی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جب کم عمر لڑکے کی شادی پر قانونی کارروائی کا خطرہ محسوس ہوا تو دونوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سرکاری اہلکاروں کی ایک ٹیم نے دونوں گھروں کا دورہ کیا لیکن وہاں صرف تالے پڑے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*