Home » News » مولانا فضل الرحمان آج کیا بڑا کام کرنے والے ہیں ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

مولانا فضل الرحمان آج کیا بڑا کام کرنے والے ہیں ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج (ہفتے کے روز )پشاور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج ہفتے کے روز 11 بجے جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور وزیرخارجہ کی
آزادی مارچ ملتوی کرنے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی دھکمیوں کا جواب دیں گے ۔ پریس کانفرنس کے لئے عبدالجلیل جان صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے میڈیا سے رابطے کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کنٹینرکے ساتھ حلوا بھی دیں گے، مولانا فضل الرحمان کی خوش فہمی ہے کہ وہ ہماری حکومت گرا دیں گے، ہمارے لیے دھرنا کوئی بڑا ایشو نہیں، کیونکہ دھرنے کا نتیجہ صفر ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیا ردعمل ہوگا، ہم نے 126دن کا دھرنا دیا، وہ جذبہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں نہیں ہے۔وہ اپنے دام میں خود پھنس گئے ہیں، ان کا خیال تھا کہ وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اپنی قیادت میں دھرنے کیلئے راضی کرلیں گے ۔ لیکن وہ خود قیادت کرنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہمارے سامنے بڑا ایشو نہیں، ہم ہر دھمکی پر ڈرنے والے نہیں ، اس دھرنے کا نتیجہ صفر ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی خوش فہمی ہے وہ حکومت گرا دیں گے۔ ان کی سیاست ہمیشہ مفادات کے گرد گھومتی رہی، ہم مدارس کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کنٹینرزبھی دیں گے اور ساتھ میں حلوہ بھی دیں گے۔جب تک قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی تودھرنا دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے دھرنا منسوخ کرنے کی درخواست ہی کرسکتا ہوں۔ مولانا کے احتجاج اور مارچ پر اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر یلغار کرکے سری نگر پر قبضہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*