Home » News » عمر ایوب نے سی پیک کا کریڈٹ اپنے دادا ایوب خان کو دیدیا

عمر ایوب نے سی پیک کا کریڈٹ اپنے دادا ایوب خان کو دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سی پیک  منصوبے کا کریڈٹ اپنے داداایوب خان کو دیدیا۔  قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بحث کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ سی پیک کی بنیادشاہراہ قراقرم کی صورت میں سابق صدر ایوب خان نے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایاکہ 1962میں ایوب خان امریکا کے دورے پر گئے تھے۔ ایوب خان کو دورے میں تصاویری البم دی گئیں‘ ایک البم جس میں دورے کے دوران صدر ایوب خان کی تصاویر تھیں جو آج بھی ہمارے پاس
موجود ہے ،دوسری البم میں امریکا نے سیٹلائٹ سے شاہراہ قراقرم کی تصاویر دیں۔ صدر جانسن نے ایوب خان کو کہاکہ چین کے ساتھ دوستی کیوں بڑھا رہے ہیں؟۔صدر ایوب خان نے کہا جو ہم کرنے جا رہے ہیں اس کا فائدہ دنیا کو ہوگا‘ پھر ایوب خان نے شاہراہ قراقرم کی بنیاد رکھی اور یہ سارے پروجیکٹ وہ ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*